قطر سے آنے والوں خطوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کیس میں اب کچھ نہیں بچا:پاکستان تحریک انصاف
سپریم کورٹ کے باہر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قريشی نے کہا کہ قومی اسمبلی ميں حکومتی ارکان نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا، حکومتی ارکان نے جو زبان استعمال کی اس پر وزيراعظم کو اپنے مؤقف کی وضاحت پيش کرنی چاہئيے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک معاملہ سلجھ نہیں جاتا اس وقت تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلايا جائے۔ انہیں نہیں لگتا کہ آج بلائے جانے والے اجلاس میں کوئی کارروائی ہو سکے گی ۔۔جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دی جانے والی دستاویزات منی ٹریل نہیں بلکہ فرضی ٹریل ہے۔ تمام دستاویزات میں ایک بھی رسید موجود نہیں ہےفواد چودھری نے کہا کہ قطر سے آنے والے خطوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیس میں اب کچھ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی سیکٹر شہزادہ جاسم کو دینے کے حوالے سے نوازشریف کا ایک اور سکینڈل لا رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دانیال عزیز کو وزیر بنانے پر توجہ دلاؤ نوٹس لائیں گے۔ انہیں دن رات گلا پھاڑنے کے عوض وزارت دی جا رہی ہے