آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

Jan 27, 2017 | 15:46

آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی ہے، ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہے، جنوبی افریقہ دوسرے ،بھارت تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، رینکنگ میں انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے،بنگلہ دیش ساتویں جبکہ پاکستان بدستور آٹھویں نمبر پرموجود ہے، آئی سی سی او ڈی آئی ٹیم رینکنگ ویسٹ انڈیز کی نویں اور افغانستان کی دسویں پوزیشن ہے، ادھر بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پرآگئے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر پہلے سے دوسرے نمبر پرچلے گئے، بھارت کے ویرات کوہلی بھی ایک درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پرچلے گئے، پاکستان کے بابراعظم پانچ درجے بہتری سے ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، بلے بازوں کی فہرست میں انکا دسواں نمبر ہے۔ باؤلنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہیں ،پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، آئی سی سی باؤلر رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

مزیدخبریں