ہمیں چھوٹے بڑے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کودرپیش چیلنجزسےملکرمقابلہ کرناہوگا: نواز شریف
اسلام آباد میں اکیس ویں صدی کا مضبوط پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ تاریخ میں کئی عظیم مسلم سائنسدان اورموجدگزرےہیں، سائنس اور ریاضی ہمارے لیے اجنبی اصطلاحات نہیں ہمارا تہذیبی ورثہ ہزاروں سال پر محیط ہے، مسلمان ماہرین نےدنیاوی علوم میں کلیدی کرداراداکیا،،، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے مستقبل کا دارومدار سائنس اور ریاضی میں مہارت پر ہے، ادارےآج کی رپورٹ کاجائزہ لےکراصلاحات تجویزکریں، علم کےحصول سےہی جہالت کےاندھیروں سےنکلناممکن ہے، علم کی روشنی پاکستان سمیت دنیابھرکومنور کرےگی، ہماراسوچنےاورکام کرنے کاطریقہ جدیدنہیں ہوگاتوہم پیچھےرہ جائیں گے، جدت اورنئی ٹکینالوجی کواستعمال میں لاناہوگا،،، چھوٹےبڑےسیاسی اختلافات کوبالائےطاق رکھ کر ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر مقابلہ کرنا ہو گا