انصاف کومفلوج کرنے کی سازش کی جارہی ہے,حکمرانوں نے دولت کیلئےعزت داؤ پرلگادی۔ شیخ رشید
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسے خط شہزادہ سلیم انارکلی کو بھی نہیں لکھتا تھا جیسے قطری شہزادہ نوازشریف کو لکھتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران قطر سے مختلف منصوبوں میں کمشن لے رہے ہیں۔ قطر میں تعینات پاکستانی سفارتکار نوازشریف کا ذاتی ملازم ہے جسے کمیشن اورجعلی دستاویزات بنانے کیلئے رکھا گیا ہے
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران نے پیسے کیلئے اپنی عزت داؤ پر لگادی وہ بیس کروڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا