سول و عسکری تعاون سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ,کرپشن کے نعرے سے عوام کو بيوقوف بنايا جارہا ہے,چودھری نثار
وفاقی وزيرداخلہ چوہدری نثار نے سنگجانی انٹرچينج کا افتتاح کیا۔اس موقع پرتقريب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پل اورانٹرچينج ترقی کی ضامن ہيں شاہراہيں اورانٹرچينج لوگوں کو ملاتے ہيں،وفاقی وزيرداخلہ نے کہا کہ پاکستان بہت ساری مشکلات میں گھرا ہے۔۔ پاکستان میں آج وہ مسائل ہیں جو ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں تھے، لیکن اس کا احساس کسی کو نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے نعرے سے عوام کو بيوقوف بنايا جارہا ہے،سول و عسکری تعاون سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی۔۔مسائل کا حل دھرنوں میں نہیں۔۔ فیصلے چوراہوں پر نہیں،عدالتوں میں ہونے چاہئیں۔۔۔چوہدری نثارنے کہاکہ قول و فعل کا تضاد انسانوں کو نہیں،قوموں کو بھی لے بیٹھتا ہے،جن قوموں میں اندرونی خلفشار ہو،وہ ترقی نہیں کر سکتیں ۔۔