صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف ہسپتالوں کو ٹھیک نہ کر سکی،،

،جہاں آج بھی غریب مریض بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں،، ہسپتال میں بیس بیس گھنٹے بجلی نہ ہونے سے جہاں وارڈز ویرانے کا منظر پیش کر رہے ہیں تو وہیں ایکسرے اور دیگر قمیتی مشینری بھی پڑے پڑے خراب ہورہی ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی لیبارٹری میں ضروری آلات بھی دستیاب نہیں جس کے باعث علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو معمولی ٹیسٹ کے لئے بھی باہر بجھوایا
جاتا ہے-شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےصحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کے دعوے صرف پشاور کے ہسپتالوں تک محدود ہیں