ملتان کے نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوائنزا سے خاتون جاں بحق

مرض میں مبتلا خاتون نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ خطرناک وبا میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بنے والے افراد کی تعداد انتالیس ہوگئی۔ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے سے متاثرہ مریضوں کو نشتر ہسپتال لایا جارہا ہے۔ ہسپتال ذرئع کے مطابق سیزنل انفلوائنزا کے شبہ میں چھ ہفتے کے دوران ڈھائی سو مریض ہسپتال لائے گئے ہیں۔ نشتر ہسپتال میں انفلوئنزا کے شبے میں چودہ افراد زیر علاج ہیں جن میں آٹھ زیرعلاج مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ چھ مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ زیرعلاج مریضوں میں سے چار کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے