سمندر پار پاکساتنیوں کو ووٹ کا حق آئین کا تقاضا ہے،
برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے وقت نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئےاوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب سے نوے لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں ،،،انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکساتنیوں کو ووٹ کا حق آئین کا تقاضا ہے،،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کونہ صرف ووٹ کا حق دیا جائے بلکہ سینٹ ،،قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی کے تحت ان کے لئے پانچ پانچ سیٹیں مختص کی جائیں،،۔۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد داد رسی اور زیر التواء مقدمات کو مصالحانہ انداز سے جلد حل کرنے کے لئے مصالحتی عدالتوں کو بھجوائے جائیں۔