مسلم لیگ ن آج جڑاوالہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

جڑاوالہ میں سیاسی پاور کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، جناح اسٹیڈیم کو جلسہ گاہ میں بدل دیا گیا،،، پینتالیس ہزار کرسیاں لگادی گئیں جبکہ مقررین کے لیے بیس فٹ اونچا اور سو فٹ لمبا اسٹیج تیار کرلیا گیا ۔ جلسے کی طرف جانے والے راستوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے خیرمقدمی بینرز بھی لگائے گئے ہیں،،، کارکن جلسہ گاہ میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،،، جنہیں اپنے قائد کا انتظار ہے،اس سے پہلے انتظامات دیکھنے کیلئے پرویز رشید نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا،،، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا،،، ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والے نواز شریف کا جڑانوالہ کے عوام پُرتپاک استقبال کریں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کو سی پیک اور ترقیاں دینے والے وزیر اعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ نواز شریف کی نااہلی سے پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔ نواز شریف اپنے لئے نہیں بلکہ ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔