شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئےمسترد کردی

جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا،، درخواست گزار نے موقف اختیار کیاتھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں استعفی دینے کا اعلان کیا، شیخ رشید نےاستعفی کے معاملے میں قوم سے جھوٹ بولا اور آج تک اپنا استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر نہیں دیا،،ان کا کہنا تھا کہ غلط بیانی پر شیخ رشید آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے،،انہوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست کے لئے نااہل قرار دے،،جس پرعدالت نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ عدالت میں اس طرح کی بے بنیاد درخواستیں دائر ہی کیوں کی جاتی ہیں۔