شادی بیاہ کا سیزن عروج

،یا پھرجدت سے مزین ایمبرائڈیڈگاون ،شادی بیاہ کے مواقع پہ جب بات ہوپہناووں کی توہرکوئی ایک دوسرے سے منفرد اورحسین جوڑے کی تلاش میں ہوتا ہے،، ویڈنگ سیزن میں جڑواں شہروں کے مختلف بازارجوپہناووں کے حوالے سے معروف ہیں وہاں شادی بیاہ کے پہناووں کی کثیرورائٹی لائی گئی ہے ،، جن میں نہ صرف ٹریڈیشنل اندازکی جھلکیاں ہیں بلکہ ان دیدہ زیب پہناووں کوجدیدلائنزاورکٹس کے ساتھ قابل دید بنا دیا گیا ہے۔موجودہ فیشن اورٹرینڈزکی مناسبت سے شادی بیاہ کے خاص مواقع کے لیے تیارکئے گئے ان جوڑوں کی سج دھج نرالی ہے، شہرراولپنڈی کے قدیم بازاروں میں جہاں عروسی پہناووں کی ورائٹی قابل دید ہے وہیں ان جوڑوں کے دام بھی خاصے کم ہیں جو پندرہ سوسے لے کرپندرہ تک ہیں جن میں شامل ہرپہناوہ حسین ہے، کہیں مہندی کی تقریب کی مناسبت سے سجا پیلاجوڑااپنی سج دھج سے خریداروں کی توجہ کا مرکزبناہے تو وہیں سلمے ستارے نقشی اورگوٹے سے تیارکردہ ان سلے سوٹ قابل دید ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہےکہ ہے کہ شادیوں کے سیزن میں ہیاں کپڑوں کی نہ صرف عمدہ کلکشن ہے بلکہ ریٹس بھی نہایت مناسب ہیں۔۔