پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سول ججزومجسٹریٹس کے امتحانی نتائج کی تقریب کا انعقاد

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے امیدواروں کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا،، تین ہزار چھ سواڑتالیس امیدواروں میں سے اکیس امیدوار پاس ہوئے جن میں پندرہ مرد اور چھ خواتین شامل ہیں،،، پاس ہونے والے امیدواروں کے حتمی نتائج کو انٹرویو کا عمل مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا،تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ججز قانون سے بالاتر کوئی فیصلہ نہ کریں،، کسی دباو کو خاطر میں نہ لائیں،، چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی بجائے سول ججز کے لئے ہائیکورٹ نے اپنا امتحانی نظام وضع کیا،، تقریب سے نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری امتحانی ٹیم نے جانفشانی سے کام کیا جو قابل تحسین ہے،،،امتحانات میں شفافیت کو برقرار رکھ کر سول ججز کے چناو کا عمل مکمل کیا،،،شفاف طریقے سے ججوں کی تعیناتی سے ہی انصاف کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔