اسلام آباد میں شہریوں کو سفری سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں

، ٹرانسپورٹرز حضرات کرایوں میں اپنی مانی کرتے ہیں ،، چند کلو میٹر سفر کا پورا کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔۔ دوسری جانب اوور لوڈنگ بڑا مسئلہ ہے ،، جس کی وجہ سے خواتین کو شدید مشکلات در پیش رہتی،،مختلف روٹس پر لوکل گاڑیاں نہ چلنے کے باعث شہریوں کو مجبورًا ٹیکسیوں میں سفر کرنا اور زیادہ کرایہ دینا پڑتا ہےشہریوں کا کہنا ہے کے پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کی جاتی ہے جس سے گاڑی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے،شہری کہتے ہیں کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے دو دو گاڑیاں بدلنی پڑتی ہیں، ٹرانسپوٹرز دوگنا کرایہ وصول کرنے کے لیے سٹاپ سے پہلے ہی اتار دیتے ہیں