حلقہ پی ایس ۔94کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہورہی ہے
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ۔94کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔حلقے میں انداراج شدہ ووٹوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 46ہزار 449ہے جن میں ایک لاکھ 36ہزار 808مرد اور ایک لاکھ 9ہزار 641خواتین ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے محمد اشرف جبار، ایم کیو ایم کے سید ہاشم رضا، پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید شیخ، پاکستان سرزمین پارٹی کے محمد عرفان وحید اور ایم ایم اے کے محمد اسلم پرویز عباسی سمیت مجموعی طور پر سولہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔سندھ کی حکومت نے پولنگ کے پرامن اور شفاف انداز میں انعقاد کیلئے سیکورٹی کے جامع اقدمات کئے ہیں۔صوبائی اسمبلی کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔