اقوام متحدہ کاوینزویلا میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور
اقوام متحدہ نے وینزویلا میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہ Rosemary Dicarloنے وینزویلا کی صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیاسی حل کیلئے کوششیں جاری ہیں جس کے باعث شہریوں کو امن اور خوشحالی میسر آئیگی۔ ادھر یورپی ملکوں نے وینزویلاکے صدر نکولس میڈورو کو خبردار کیاہے کہ وہ انتخابات کا اعلان کریں یاحزب اختلاف کی قیادت کے دعوے کو سرکاری طور پر تسلیم کریں۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق صدر میڈورو اپنے حریف Juan Guaido کی طرف سے خود کو قائمقام صدر قرار دینے کے بعد سے دبائو کا شکار ہیں۔وزیر خارجہ Jorge Arreaza نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو بتایا کہ میڈورو کی صدارت قانونی ہے اور ان کا ملک انتخابات کرانے کے لئے دبائو قبول نہیں کریگا۔