صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم بلوچستان رپبلک آرمی کا اہم کارندہ گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی سکھرعرفان سموں کے مطابق ملزم کی شناخت علی مور بگٹی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے بھاری تعداد میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بولٹ اورتاربرآمد کیے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے، ملزم کے چارساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے، ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔