شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی بنانیوالے بھگتیں گے :شیخ رشید
وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی بنانیوالے بھگتیں گے ،زرداری کا کیس شریف برادران سے لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے ۔ آصف زرداری کو اللہ کے سوا کوئی نہیں بچا سکتا۔ سعودی فرمانروا کے آنے پر ایسی سرمایہ کاری ہو گی سب حیران رہ جائیں گے ،ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا، پی ٹی آئی کی حکومت نے سنبھالا۔ کراچی سرکلر ریلوے کو مضافاتی علاقوں تک پہنچائیں گے ۔ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں کمی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جعلی شماریات کے ماہر تھے ، انہوں نے آئی ایف ایم اور ورلڈ بینک کو جعلی کاغذات دیئے تھے ، انہوں نے ایک ایک ریلوے سٹیشن پر اربوں روپے ڈبو دیئے ۔ شیخ رشید نے کہا شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کے معاملے پر میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا،