پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قمرزمان کائرہ کے رشتیداروں کی زمینوں پر قبضے کی شدید مذمت
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قمرزمان کائرہ کے رشتیداروں کی زمینوں پر قبضے کی شدید مذمت تحریک انصاف نیب و ایف آئی اے جیسے اداروں کے بے دریغ استعمال کے بعد اب مخالفین کے خلاف غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہےنااہل حکمران اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حزبِ اختلاف کو روندنا چاہتے ہیں یہ کیسی تبدیلی ہے، حزبِ اختلاف کے کسی رہنما کا رشتیدار ہونا بھی جرم ہوگیا ہےاقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھوٹ دے کر انتظامیہ و اداروں نے اپنے کردار پر سوالیہ نشان لگوادیا بثابت ہوا، عیاری و مکاری سے اقتدار میں آنا ممکن لیکن نظریئے و ویژن کے بغیر قوم کو بلندی کی طرف لے جانا ناممکن ہےحکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اور انتقامی کاروائی نہ کریں تو اس دن حکومت گِر جائے گی حکمران یاد رکھیں، پاکستانی عوام جھوٹے وعدوں اور دعووں کی بھول بھلیوں میں گُم ہونے والی نہیں: قمر زمان کائرہ کے رشتیداروں کی ملکیتوں پر غیرقانونی قبضہ ختم اور ذمیداران کے خلاف کاروائی کی جائے: بلاول بھٹو زرداری