پاک بھارت آبی مذاکرات: پاکستانی ماہرین کا تین رکنی وفد آج بھارت روانہ ہورہا ہے!
پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے لئے پاکستان کے آبی ماہرین کا تین رکنی وفد آج بھارت روانہ ہو رہا ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے۔ وفد دریائے چناب پر بنائے گئے بھارتی منصوبوں کا معائنہ کرے گا، پاکستان نے لوئر کلنائی اور پکل ڈل منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔