سیمنٹ کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ:سعودی عرب
سعودی عرب میں سیمنٹ کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں رواں سال سیمنٹ کی طلب میں اضافہ قیمت میں فرق کا سبب بن گیا ۔مارکیٹ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ سیمنٹ کی بوری میں 15 سے 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، قیمت میں اضافے کے باوجود گذشتہ دو ہفتوں کے دوران طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔