چوتھا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف عمدہ آغاز
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستانی بولرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اہم میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے پروٹیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 3 کے مجموعی اسکور پر کوئنٹن ڈی کوک کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، وہ کوئی رنز نہ بناسکے جب کہ 18 کے مجموعے پر ریزا ہینڈرکس بھی 2 رنز بنا کر شاہین شاہ کا شکار بن گئے۔