رابی پیرزادہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
پاکستانی معروف سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے زندگی اسلام کے عین اصولوں کے مطابق گزارنے کے اعلان کے بعد عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرلی۔ انہوں نے لکھا کہ ’مکہ مکرمہ میں مجھے اللہ کا مہمان ہونے کی طرح محسوس ہوتا ہے، میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں، مجھے اپنے اہل خانہ، اپنے گھر، اپنی پینٹنگز اور میری زندگی یاد نہیں ہے، مجھے جو یاد ہے وہ ایک ایسی جگہ میں سانس لے رہی ہوں جس کی میزبانی کری ایٹر کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں اس موقع پر کوئی آیت نہیں لکھ سکتی بس اتنا کہوں گی ’ لبيك اللهم لبيك۔‘