امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سےخاتون جاں بحق
امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے کار کو ٹکر ماری ،جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے فیصل چوک میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے شہری کی گاڑی کو ٹکر مار ی ،جس کے باعث کار میں سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نازیہ کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی پاکستانی ڈرائیور چلا رہا تھا،واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔دوسری جانب امریکی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے