بغداد اورمختلف شہروں میں پُرتشددواقعات میں ایک شہری ہلاک
عراق کے دارالحکومت بغداد اورمختلف شہروں میں پُرتشددواقعات میں ایک شہری ہلاک اور سوسے زائدزخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعا ت اس وقت پیش آئے جب سیکیورٹی فورسز نے دھرنا دینے والے مظاہرین کے احتجاجی خیموں کوہٹانے کی کوشش کی۔ مظاہرین بدعنوان حکومتی اشرافیہ کو برطرف کرنے اورعراق کے داخلی معاملات اورسیاست میں بیرونی مداخلت کے خاتمے کامطالبہ کررہے تھے