محمد جلال سکندرسلطان نےبطورچیف الیکشن کمشنراپنے عہدےکاحلف اٹھالیا
سکندرسلطان نے آج (پیر) سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران نئے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کاحلف اٹھایا۔ چیف جسٹس گلزاراحمداُن سے ان سےحلف لیا۔ سکندرسلطان ایک سابق بیوروکریٹ ہیں، انہیں حکومت اورحزب اختلاف کے ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے طورپرمنتخب کیاہے ، یہ عہدہ گزشتہ ماہ سرداررضاخان کی ریٹائرمنٹ کے بعدخالی ہواتھا۔