وزیراعظم عمران خان 29 جنوری کو ساہیوال کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 29 جنوری کو ساہیوال کا دورہ کریں گے، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم 18 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے
وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم ساہیوال میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کریں گے، وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے