بائیڈن اور پیوٹن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ
امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے پیوٹن سے کہا کہ امریکا روسی جارحیت کیخلاف یوکرین کی حمایت کرتا ہے علاوہ ازیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ان کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔