بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ہاتھ مہندی سے سجالیے، رسم حنا آج بلاول ہاؤس میں ہوگی
بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکانٹ پر کافی متحرک ہیں اور خود سے متعلق نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک اسٹوری لگائی گئی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ میں مہندی لگوا رہی ہیں۔ بختاور بھٹو کی مہندی لگے ہاتھ کی یہ انسٹااسٹوری سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر پارٹی کارکنان سمیت ان کے فالوورز کی جانب سے انہیں خوب دعائیہ کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔گذشتہ دنوں 24 جنوری کو بلاول ہائوس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کیا گیا تھا۔