کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے
کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، آل راؤنڈر فہیم اشرف 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اظہر علی نے 51 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔