یوٹیوب نے غیر معینہ مدت تک ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کردیا
دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیوب چینل کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا۔ٰیوٹیوب نے ابتدائی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹیوب چینل رواں ماہ 13 جنوری کو معطل کیا تھا، اس وقت وہ امریکی صدر تھے۔یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل کو اس وقت بند کیا جب یوٹیوب پر تنقید کی گئی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال دلانے والے مواد کے خلاف کارروائی میں سستی سے کام لے رہا ہے۔یوٹیوب سمیت دیگر سوشل ویب سائٹس پر عوام کی جانب سے اس وقت دباؤ بڑھا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے رواں ماہ 6 جنوری کو امریکی ایوان کے علاقے کیپیٹل ہل پر حملہ کردیا تھا۔خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق یوٹیوب کے ترجمان نے تصدیق کی کہ 26 جنوری سے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا۔