فرانس میں 24 گھنٹے میں 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ, اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 386 ہو گئی

کورونا وائرس کا خطرناک وار دنیا بھر میں جاری ہے، فرانس میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹے میں 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.24 گھنٹے میں 364 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 386 ہو گئی ہیں۔فرانس میں اس وقت کسی بھی بڑے یورپی ملک میں روزانہ انفیکشن کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کر رہا ہے، پچھلے ہفتے کے دوران اوسطاً 3 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس بھر میں 30 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جو نومبر 2020 سے کورونا سے بیمار ہونے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔