سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع کر دی

لاہور( قیصر ندیم ) سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع کی مدت بڑھا دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے، داخلی اور خارجی ویزوں میں اکتیس مارچ 2022 تک مفت توسیع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سہولت خودکار طریقے سے غیرملکیوں کو فراہم کردی جائے گی۔