وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان سپرلیگ7 کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پاکستان سپرلیگ7 کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ7 میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان سپرلیگ7میں کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہو گی۔ پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ لاہور میں ہونے والے میچزکیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ میچوں کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔