ڈرون اُڑانے پر اب جیل اور جرمانہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اُڑانے پر جیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اُڑانے پر کم سے کم 6ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال جیل یا پھر ایک لاکھ درہم یعنی 48 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔
Flying a drone in violation of the ban issued by competent authorities#law #legal_culture #publicprosecution #safe_society pic.twitter.com/bNd9xU8PS3
— النيابة العامة (@UAE_PP) January 26, 2022
حکومت امارات کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے سے ڈرونزکے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈرون پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ حکام کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور املاک دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ امارات حکومت کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو کام، تجارتی، فلم بندی یا اشتہاری مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال کی ضرورت ہے انہیں اپنا کام کرنے کے لیے حکومت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔