پی ایس ایل 7 کاافتتاحی میچ آج ملتان سلطانزاور کراچی کنگز کا ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کا مقابلہ 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز سے ہو گا۔ بابر اعظم جنہوں نے 2021 میں 20 کے ساتھ ایک کیلنڈر سال میں بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا ریکارڈ بنایا، کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ محمد رضوان، ایک کیلنڈر سال میں 1000 سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بلے باز ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں اس سیزن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ میں پی ایس ایل میں کسی ٹیم کی کپتانی کروں گا اور میں اس کا منتظر ہوں۔ کراچی کنگ کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہمیشہ بہت زیادہ شائقین نظر آتے ہیں اور ملتان سلطانز سخت اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اور کراچی کنگز اس سیزن میں اچھی اور مسابقتی کرکٹ کا مظاہرہ کرے گی۔ ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی تمام صلاحیتیں ہیں اور ہم کل اسی ذہن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ یہ سیزن ہمارے لیے نئے چیلنجز پیش کرے گا اور ہمیں اس کے مطابق منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار بلے باز اور کپتان ہیں اور ان کی قیادت کا یقیناً کراچی کنگز پر اچھا اثر پڑے گا۔ مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کے ساتھ