عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ، 8سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا گیا
نیو یارک : روس پر اقتصادی پابندیوں کی دھمکی کے بعد روس کے خام تیل کی برآمدات میں کمی ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.73 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد برطانویبرینٹ خام تیل کی قیمت 89.93 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہے ۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی فی بیرل 1.69 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی تیل کی قیمت 87.29 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہوئی ، سونے کی فی اونس قیمت 23.70 ڈالر کی کمی کے بعد 1831.30 ڈالر ہو گئی ، چاندی کی فی اونس قیمت 0.6 سینیٹ کی معمولی کمی سے 23.84 ڈالر پر آگئی