سائنو ویک لگوانے والوں کے لیے خوشخبری

ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ سائنوویک ویکسین استعمال کرنے والے افراد میں دیگر کمپنیوں کے بوسٹر ڈوز اومیکرون سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ برطانیہ اور برازیل کی مشترکہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سائنوویک بائیوٹیک لمیٹیڈ کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے افراد اگر بوسٹر ڈوز کے لیے کسی مختلف کمپنی کا انتخاب کریں تو انہیں کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے زیادہ تحفظ ملتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنو ویک کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے 18 سال سے زائد عمر کے 1240 ان افراد پر جنہیں ویکسینیشن کرائے 6 ماہ سے زائد عرصہ ہوچکا تھا کو مختلف کمپنیوں کی ویکسینز کے بوسٹر ڈوز کے امتزاج کی آزمائش کی گئی۔