پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج سے ہوگا
تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہوئیں ، پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے ، افتتاحی میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر محمد رضوان کی قیادت میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابراعظم کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی ۔ ایونٹ کی تیاریاں اور سیکیورٹی انتظامات تقریباً مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ لیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے باعث آنے والی وبا کی پانچویں لہر سے بچاؤ کے لیے پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم شامل کی ہیں۔