پاکستان میں کورونا کیسز والے شہروں میں پشاور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح پشاور میں 35 اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اب بھی کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 26 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح حیدر آباد میں 22 اعشاریہ 41 فیصد، گلگت بلتستان میں 21 اعشاریہ 43 فیصد، اسلام آباد میں 16 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح لاہور میں 15 اعشاریہ 25 فیصد، راولپنڈی میں 12 اعشاریہ 29 فیصد، میر پور آزاد کشمیر میں 8 اعشاریہ 02 فیصد، بہاول پور میں 5 اعشاریہ 61 فیصد اور گوجرانوالہ میں 3 اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔