پی ایس ایل 7 : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار افتتاحی تقریب , شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام نشر کیا گیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل 7 کا باقاعدہ آغاز کیا جب کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کا نغمہ گایا۔اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔ بعد ازاں اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز رات 8 بجے مدمقابل ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں جب کہ 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں پی ایس ایل کے 15اورلاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔10 فروری سے 27 فروری تک فائنل سمیت دیگر میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کھیلےجائیں گے۔ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔