پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز, کراچی کنگز کے خلاف جیت کے قریب
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 125رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے ابتدائی دو اوورز میں دفاعی انداز کے بعد جارحانہ بیٹںگ کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اسی اسکور پر الیاسن کی گیند پر شان مسعود وکٹ دے بیٹھے۔اس کے بعد رضوان کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے اور دونوں نے 50رنز سے زائد کی شراکت قائم کر کے ہدف کی جانب کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھی۔
سلطانز نے اب تک 15 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 108رنز بنائے ہیں۔