پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم این اے فرخ حبیب کے خلاف بھی مقدمہ درج

وفاقی پولیس کی مدعیت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ تھانہ فیروز والا شیخو پورہ میں درج کیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں ڈکیتی اور ملزم کو چھڑانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی ار کے متن میں لکھا گیا کہ کالا شاہ کاکو کے قریب کچھ لوگوں نے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان نے فواد چوہدری کو بھی چھڑانے کی کوشش کی، ملزمان نے کانسٹیبل عدنان کا وائرلیس سیٹ بھی چھین لیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد فرخ حبیب کا بھی ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھاڑ دی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایف آئی آر کے متن میں ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی گئی ہے، میں نے تو بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کو روکا تھا، عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہا سے آگئی۔
درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھآڑ دی FIR کا متن
ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے
میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہا سے آگئی؟ pic.twitter.com/swKOEe38Xp
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 26, 2023