گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو نوٹس جاری
پنجاب میں تاحال الیکشن کی تاریخ کااعلان نہ کرنے پر گورنر بلیغ الرحمان کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔ گورنر پنجاب کو یہ نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنرکی جانب سے الیکشن کااعلان کیا جاتا ہے،اور ایسا نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے گورنر پنجاب اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اظہرصدیق نے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنرکیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے، نوٹس کے مطابق، ’گورنرنےالیکشن کااعلان نہ کیا توعدالتوں سے رجوع کیا جائےگا‘۔