پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد گرفتار
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کیا ، اس دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت گیارہ دہشت گرد گرفتار۔۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور ،ساہیوال ،سرگودھا،بہاولپور،جھنگ ،نارووال اور جہلم میں کارروائیاں کی گئیں، بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتارہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکاخیز جیکٹ ،دیسی ساختہ بم اورآلات برآمدکیےگئے، گرفتاردہشت گرد مختلف اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔