برطانوی شہزادہ ولیمز نے جنوب مشرقی لندن کے کالج میں نوجوانوں کے ساتھ فٹبال کھیل کر اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

پوری دنیا کی نظریں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے پرہیں اور ہرشخص پرکھلاڑی بننے کی دھن سوار ہے ۔ برطانیہ میں توشاہی خاندان بھی اولمپکس کے بخارمیں مبتلاہوگیا۔ شہزادہ ہیری نے باسکٹ بال کھیلی توشہزادی کیٹ مڈلٹن نے ٹیبل ٹینس کا ریکٹ سنبھال لیا۔اس موقع پر شہزادہ ولیم پیچھے کہاں رہتے انہوں نے بھی طالبعلموں کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی بےڈھنگی کوشش کی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہزادہ ولیم نے اپنی ناقص کارکردگی پر خود کو زرافہ قراردے ڈالا اور ساتھ ہی اپنے بھائی ہیری کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا، جبکہ اپنی بیوی کیٹ میڈلٹن کی صلاحیتوں کی خوب تعریف کی۔