سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹرفقیرحسین طلبی کے باوجود ارسلان افتخارکیس میں نیب کی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے

ڈاکٹرارسلان افتخارکیس کی تحقیقات کرنے والی نیب کی پانچ رکنی ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرارکو دو مرتبہ سمن جاری کیے گئے لیکن وہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے آئندہ ہفتے ڈاکٹرفقیرحسین کو ذاتی حیثیت میں کسی بھی وقت تیسری مرتبہ طلب کیا جائے گا اور یہ سمن ان کی ذاتی رہائشگاہ پربھجوایا جائے گا، نیب اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرفقیرحسین آئندہ خط وکتابت کے لیے سپریم کورٹ کا لیٹرپیڈ استعمال نہ کریں آئندہ اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ نیب کے مطابق تحقیقاتی ٹیم اس اہم کیس میں مدد کے لیے لندن کی ایک کرائم ایجنسی سوکا کی خدمات بھی حاصل کرے گی، تاکہ اس کیس کی مکمل اورشفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔