ہالی ووڈ کےآسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کار آنگ لی کی نئی فلم "لائف آف پائی" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

مصنف یان مارٹل کے لکھے گئے لائف آف پائی ناول پربنائی جانے والی تھری ڈی فلم کی کہانی چڑیا گھرمیں کام کرنے والے ایک شخص کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے،پائی نامی اس لڑکے کوسمندری طوفان کی وجہ سے کئی دن تک ایک شیرکےساتھ رہنا پڑتا ہے،فلم رواں سال نومبرمیں امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی