بھارتی شہرگورداس پور میں نامعلوم مسلح افرادکے حملے میں7 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افرادہلاک ہوگئے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق چارسے پانچ حملہ آوروں نے سب سے پہلے ایک بس پر حملہ کیا ، ایک موٹرسائیکل سوار اور دوسکول جانیوالے بچوں کوبھی نشانہ بنایا اور وہاں سے گزرنے والی ایک کار چھین لی ، حملہ آور اس کار میں سوار ہوکر فوج کی وردی میں ملبوس تھانے آئے اوردینانگر پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا، حملے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے،مقابلے میں ایک حملہ آور ماراگیا۔ ادھربھارتی وزیرداخلہ نے بارڈر سیکیورٹی فورسز کو حکم دیاکہ پاک بھارت بارڈر پر سیکیورٹی سخت کی جائے ۔ جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا اور پولیس و سول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔جبکہ بھارتی خفیہ اداروں نے روایتی راگ الاپتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے دوران دعوی کیا کہ حملہ آور پاکستان کے سرحدی علاقے نارووال سے آئے تھے