عالمی برادری مقبوضہ کشمير وادی ميں بھارتی رياستی دہشتگردی بند کرائی جائے۔ حريت کانفرنس

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے حريت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی کی قيادت ميں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرين نےعالمی برادری سے مطالبہ کيا ہےکہ بھارتی مظالم بند کرانے کيلئے اقدامات کئے جائيں،تحريک آزادی کو طاقت کے زورپرنہيں دبايا جاسکتا، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما غلام محمد صفی کا کہنا تھا کہ کشميريوں نے آزادی کيلئے قربانياں دی ہيں، اپنے موقف سے پيچھے نہيں ہٹيں گے، ہم احتجاج کرتے رہيں گے، انسانی حقوق کی تنظيميں بے گناہ افراد کا بھارتی فورسز کے ہاتھوں قتل عام کا نوٹس ليں