آج اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خیبرپختونخواہ، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ملک میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، اگلے 2روز کے دوران ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش کی امید ہے، جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، خیبرپختونخواہ، فاٹا اور کشمیر شامل ہیں، گزشتہ روز بھی سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، ادھر سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کی گئی سب سے زیادہ درجہ حرارات سکھر میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا